منظور احمد میمن اور سوداگر علی سولنگی کو ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم

پیر 19 دسمبر 2016 23:50

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) چیف جسٹس اینڈ ججزآف سندھ ہائی کورٹ کے احکامات کے مطابق منظور احمد میمن ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج، شہید بے نظیر آباد کو فوری طور پر ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں سوداگر علی سولنگی سول جج اینڈ جوڈیشل مجسٹریٹ، شہید بینظیرآباد کو فوری طور پر ہائی کورٹ رپورٹ کرنے کا حکم جاری کر دیا گیا ہے۔