بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت چھپانے کیلئے کنٹرول لائن پر دہشت گردی کی آگ بھڑکا رہا ہے۔ہزاروں کشمیری خاندان بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ جماعة الدعوة مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ بلوچستان میں ہونے والی تخریب کاری کی وارداتوں میں بھارت سرکار اورا س کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہے۔ منظم منصوبہ بندی کے تحت یہاں صوبائیت و لسانیت پرستی پروان چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔21 دسمبر کو ریلوے ہاکی گرا?نڈ کوئٹہ میں تاریخی دفاع اسلام کانفرنس ہو گی۔ قومی مذہبی و سیاسی قیادت کے ہمراہ مشترکہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔سندھ اسمبلی کے متنازعہ بل کی واپسی تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے

امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید کی کوئٹہ ائیر پورٹ پر معزیزین اور کارکنان سے گفتگو

پیر 19 دسمبر 2016 23:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) امیر جماعةالدعوة پاکستان پروفیسر حافظ محمد سعید نے کہا ہے کہ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم و بربریت چھپانے کیلئے کنٹرول لائن پر دہشت گردی کی آگ بھڑکا رہا ہے۔ہزاروں کشمیری خاندان بے بسی کی تصویر بنے ہوئے ہیں۔ جماعة الدعوة مشکل کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے۔ بلوچستان میں ہونے والی تخریب کاری کی وارداتوں میں بھارت سرکار اورا س کی خفیہ ایجنسیاں ملوث ہے۔

منظم منصوبہ بندی کے تحت یہاں صوبائیت و لسانیت پرستی پروان چڑھانے کی کوششیں کی جارہی ہیں۔21 دسمبر کو ریلوے ہاکی گرا?نڈ کوئٹہ میں تاریخی دفاع اسلام کانفرنس ہو گی۔ قومی مذہبی و سیاسی قیادت کے ہمراہ مشترکہ طور پر آئندہ کا لائحہ عمل پیش کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

سندھ اسمبلی کے متنازعہ بل کی واپسی تک اپنی تحریک جاری رکھیں گے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے کوئٹہ ائیر پورٹ پہنچنے پر استقبال کیلئے آنے والے معزیزین شہر اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر جماعة الدعوة بلوچستان کے مس?ل مولانا محمد اشفاق اور محمد ادریس بھی موجود تھے۔حافظ محمد سعید اپنے دو روزہ دورہ کے دوران مختلف سیاسی ،دینی و سماجی شخصیات سے ملاقاتوں کے علاوہ 21دسمبر کو ریلوے ہاکی گراونڈ میں ہونے والی دفاع اسلام کانفرنس سے خصوصی خطاب بھی کریں گے۔ جماعةالدعوة کے سربراہ حافظ محمد سعید نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ کشمیر، برما و شام میں بہتا لہو مغرب اور اقوام متحدہ کا مسئلہ نہیں، اس لیے شرمناک خاموشی اختیار کی گئی ہے۔

آزاد کشمیر میں بھمبر سے نیلم تک بے گناہوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سندھ اسمبلی کے متنازع بل سے ملک بھر میں بے چینی کی لہر دوڑ گئی تھی۔ جماعة الدعوة نے بڑی تحریک چلانے کے علاوہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرنے کا پروگرام بھی بنالیا تھا، تاہم سندھ حکومت نے ترمیم کا عندیہ دے دیا ہے۔ ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ بل میں ترمیم کے لیے وقت بھی مقرر کریں۔

کل ہونے والے دفاع اسلام کارواں میں دینی و سیاسی قیادت کے ہمراہ مشترکہ لائحہ عمل پیش کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بھارت نے لائن آف کنٹرول پر فائرنک کا سلسلہ مسلسل جاری رکھا ہوا ہے۔ نکیال سیکٹر میں بھی بے گناہ افراد کو نشانہ بنایا گیا، جسے بھارت سرجیکل اسٹرائیک کا نام دیتا ہے۔ بھارت مقبوضہ کشمیر میں ظلم چھپانے کے لیے بھمبر سے نیلم تک ہزاروں خاندانوں کو نشانہ بنا رہا ہے۔

حافظ محمد سعید نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کا قتل روایت بن چکی ہے۔ بدھ مذہب میں کیڑے مکوڑوں کے خیال رکھنے کی تعلیم بھی ملتی ہے، لیکن یہاں تو انسانوں کو بھی بے دردی سے قتل کیا جا رہا ہے، جن کا پوچھنے والا کوئی نہیں۔ انہوں نے کہا کہ شام کے حالات بین الاقوامی سازش ہے۔ امریکا نے داعش بنائی ہی اسی لیے تھی کہ وہ جو کام نہ کرسکے وہ داعش کے ذریعے کیا جائے۔

بین الاقوامی فوجیں منظم منصوبے کے تحت شامی مسلمانوں کا خون بہا رہی ہیں۔ حافظ محمد سعید کا کہنا تھا کہ ملک کے تمام صوبے پاکستان کے وجود کا حصہ ہیں، لہٰذا یہاں سیاست بھی پاکستان کی ہونی چاہیے۔ اسلام کے نام پر حاصل کیے گئے ملک میں علاقیت اور شخصیت پرستی کے لیے کوئی گنجائش نہیں ہے۔ پاکستان کا موجودہ آئین ذوالفقار علی بھٹو کا کارنامہ ہے، جس سے اب انحراف کیا جا رہا ہے۔ پاکستانیوں کو ایک قوم کے طور پر دیکھنا چاہتے ہیں، اسی مقصد کے لیے جماعة الدعوة ملک بھر میں تحریک چلا رہی ہے۔