ضلعی اور میونسپل کمیٹی کے چیئر مینوں کے انتخابات کے موقع پر فوجداری کی دفعہ 144نافذ

پیر 19 دسمبر 2016 23:41

مظفر گڑھ۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء)ڈی سی او مظفرگڑھ شوکت علی نے ضلعی اور میونسپل کمیٹی کے چیئر مینوں کے انتخابات کے موقع پر فوجداری کی دفعہ 144کے تحت کسی بھی قسم کے اسلحہ کی نمائش ،ہوائی فائرنگ ، آتش بازی، پولنگ اسٹیشنز کی400گز کی حدو دمیں 5یا اس سے زائد افراد کے اکٹھے ہونے،جیتنے کی خوشی میں کسی بھی جلسے ، جلوس یا ریلی کے انعقاد پر پابندی عائد کردی ہے جو 21دسمبر سے 27دسمبر تک نافذالعمل ہوگی ، خلاف ورزی پر قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔