صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا کی طرف سے نامزدچیئرمین ضلع مظفرگڑھ کے اعزازمیں ظہرانے کااہتمام

پیر 19 دسمبر 2016 23:41

مظفر گڑھ۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر جیل خانہ جات ملک احمد یار ہنجرا اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد وائس چیئر مین مظفرگڑھ ملک قاسم ہنجرا کی طرف سے پاکستان مسلم لیگ کے نامزد چیئر مین ضلع کونسل مظفرگڑھ سردار عمرخان گوپانگ کی اعزاز میں ظہرانے کا اہتمام کیا گیا۔ظہرانے سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے نامزد امید وار برائے ضلعی چیئر مین مظفرگڑھ سردار عمر خان گوپانگ نے کہا ہے کہ پاکستان مسلم لیگ (ن) کی اعلیٰ قیادت وزیر اعظم محمد نواز شریف اور وزیر اعلیٰ محمد شہباز شریف کے مشکور ہیں کہ انہوں نے ہم پر اعتماد کا اظہار کیا ، ہم اعلیٰ قیادت کے اعتماد پر پورا اترنے کی کوشش کریں گے اور ضلع کی تعمیر ترقی میں وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے وژن کے مطابق دن رات کام کریں گے ، انہوں نے کہا کہ عوام کی خدمت ہمار امشن ہے ، ضلع بھر کے ممبران اسمبلی اور یونین کونسلز کے چیئر مینوں کا بھر پور اعتماد ہمارے لئے اعزاز ہے ، اس موقع پر ملک قاسم ہنجرا نے کہا کہ ہم ضلع مظفرگڑھ کی تعمیر و ترقی اور عوا کے بنیادی مسائل کے حل کئے شانہ بشانہ کام کریں گے اور اعلیٰ قیادت کے اعتماد پر پورا اتریں گے ، تقریب سے خطاب کرتے ہوئے نامزد وائس چیئر مین ملک عابد محمود بھابھہ نے کہا کہ ہم بلدیاتی نظام کو کامیاب بنائیں گے اور عوام کی خدمت ہمارا مشن ہے، ممبران اسمبلی کی بدولت ضلع مظفرگڑھ میں مسلم لیگ (ن) بھر پور کامیابی حاصل کرے گی، نامزد وائس چیئر مین سردار اقبال خان پتافی نے کہا کہ تمام دوستوں کے مشکور ہیں جنہوں نے ہمیں اس عہدے کیلئے نامزد کیا ہم تمام دوستوں کو ساتھ لیکر چلیں گے اور عوام کے مسائل حل کریں گے ۔

(جاری ہے)

، ظہرانے میں ممبران صوبائی اسمبلی ملک احمد کریم قسور لنگڑیال، میاں عمران قریشی، سردار خان محمد جتوئی، میاں علمدار قریشی، عامر طلال گوپانگ، سید سبطین شاہ ، حماد نواز ٹیپو سمیت نامزد وائس چیئر مین اقبال پتافی، ملک عابد محمود بھابھہ، چیئر مین یونین کونسلز اے بی مجاہد، اعظم خان بلوچ، ملک عمر خان لنگڑیال، ملک عبداللہ لنگڑیال، سعود گرمانی، سید جمیل شاہ، کامران رسول بھٹہ، سردار عون حمید ڈوگر، سردار عاشق چانڈیہ، ملک جاوید ہنجرا، ملک نذیر احمد، پرنسپل سپیرئیر سکول عبدالروف چوہدر، ملک اکرم کالرو، شیخ منیر کھیڑا، ملک سعید اللہ، میاں علیم الرحمن قریشی، ملک امیر حسین بھٹی، رانا نور خان، سید طاہر رضا بخاری، سید مخدوم رضا بخاری، سردار نواب خان گوپانگ سمیت دیگر نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :