دینی مدارس نے ہر دور میں باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، فتنوں کے دورمین قرآن وسنت کی صحیح تعلیمات سے امت کو روشناس کروانا مدارس کی مرہون منت ہے،دینی مدارس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں آخری دم تک ان کادفاع کرتے رہیں گے،مدارس کے طلباء دیگر سرگرمیاں ترک کے تعلیم پر توجہ دیں

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مولانا عبد الغفور حیدری کا جامعہ عربیہ اسلامیہ میں منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب

پیر 19 دسمبر 2016 23:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) ڈپٹی چیئرمین سینٹ اور جے یو آئی کے مرکزی جنرل سیکرٹری مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا ہے کہ دینی مدارس نے ہر دور میں باطل قوتوں کا ڈٹ کر مقابلہ کیا ہے، فتنوں کے دورمین قرآن وسنت کی صحیح تعلیمات سے امت کو روشناس کروانا مدارس کی مرہون منت ہے،دینی مدارس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیں آخری دم تک ان کادفاع کرتے رہیں گے،مدارس کے طلباء دیگر سرگرمیاں ترک کے تعلیم پر توجہ دیںان خیالات کا اظہار انہوں نے راولپنڈی کے علاقے گلستان کالونی کی دینی درسگاہ جامعہ عربیہ اسلامیہ میں منعقدہ تقسیم انعامات کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا پروگرام میں بٹگرام سے منتخب ممبر قومی اسمبلی قاری محمد یوسف،سابق ممبر سینٹ مولانا ہدایت اللہ شاہ، قاری فضل ربی،مولانا حبیب الرحمن،مولانا سعید الرحمن سرور، ڈاکٹر ضیاء الرحمن امازئی سمیت مقامی علماء کرام بھی موجود تھے مولانا عبد الغفور حیدری نے کہا کہ کفار اور دین دشمن لوگوں نے ہر دور کے اندر اسلام کو متنازعہ بنانے کی کوششیں کی قادیانیت سمیت نت نئے فتنوں کے ذریعے دین اسلام میں شکوک شبہات کے دروازے کھولنے کی مذموم حرکتیں کی گئیں لیکن دینی مدارس نے ہر فتنے کا ڈٹ کر مقابلہ کرتے ہوئے تمام کفریہ سازشوں کو خاک میں ملادیا فتنوں کے دور میں مسلمانوں کو قرآن وسنت کی صحیح تعلیمات سے روشناس کروانا بھی مدارس کی مرہون منت ہے انہوں نے کہا کہ دینی مدارس ہمارا قیمتی اثاثہ ہیںہر قیمت ان کا دفاع کریں گے پہلے بھی مدارس کے خلاف اٹھنے والی ہر سازش کا منہ توڑ جواب دیا اور آخری دم تک مدارس کیلئے جدوجہد جاری رہے گی ڈپٹی چیئرمین سینٹ مولانا عبد الغفور حیدری نے طلباء کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ آنے والا دور آپ لوگوں کا ہے ضرورت اس امر کی ہے کہ دینی طلباء دیگر تمام سرگرمیاں ترک کے اپنی تعلیم پر توجہ دیں تقریب میں جامعہ کے سہماہی امتحان میں پوزیشن لینے والے طلباء کو مولانا عبد الغفور حیدری ودیگر مہمانوں کے ہاتھوں انعامات دیئے گئے۔

متعلقہ عنوان :