مسلم لیگی وزراء چاہے کتنی بھی وضاحتیں دیں، پانامہ کرپشن سکینڈ ل نواز شریف کی شناخت بن چکی ہے،قطری شہزادے سے رقم لینے کا کوئی ثبوت نہیں مگر اسامہ بن لادن سے رقم لینے کے گواہ آج بھی زندہ اور ملک میں موجود ہیں

پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی کابیان

پیر 19 دسمبر 2016 23:39

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما سینیٹرسعید غنی نے کہا ہے کہ مسلم لیگی وزراء چاہے کتنی بھی وضاحتیں دیں، پانامہ کرپشن سکینڈ ل نواز شریف کی شناخت بن چکی ہے۔ قطری شہزادے سے رقم لینے کا کوئی ثبوت نہیں مگر اسامہ بن لادن سے رقم لینے کے گواہ آج بھی زندہ اور ملک میں موجود ہیں۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں سعید غنی نے کہا کہ محترمہ بینظیر بھٹو شہید کی حکومت کو غیرمستحکم کرنے کے لئے نواز شریف نے اسامہ بن لادن سے رقم لی تھی۔

نواز شریف اس سوال کا جواب دیں کہ وہ اسامہ بن لادن سے کس مقصد کے لئے رقم لیتے رہے۔ سعید غنی نے کہا کہ صرف ایک بار بتایا جائے کہ ابا جی کا اور کس ملک میں کاروبار تھا۔ انہوں نے کہا کہ چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کے چار مطالبات نہ ماننے کی وجہ یہی ہے کہ نواز شریف ملکی معاملات کو حل کرنے سے کترا رہے ہیں۔