محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور جولی فونکس کے اساتذہ کی تربیت و کتب فراہم کرنے کے حوالے سے معاہدہ

پیر 19 دسمبر 2016 23:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا اور جولی فونکس کے مابین صوبے کے پرائمری سکولوں کے بچوں کو انگریزی کے تلفظ بہتر طریقے سے ادا کرنے اور اساتذہ کی مفت تربیت و کتب فراہم کرنے کے سلسلے میں معاہدہ طے پا گیا ہے اس سلسلے میں ایبٹ آباد گورنمنٹ ہائی سکول نمبر تین میں ایک تقریب کے دوران پیر کے روز معاہدہ طے پایا اس موقع پر سیکرٹری ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن خیبر پختونخوا ڈاکٹر شہزاد بنگش، ڈائریکٹر خیبر پختونخوا ایلیمنٹری اینڈ سکینڈری ایجوکیشن رفیق خٹک بھی موجود تھے معاہدہ پر بیورو آف کریکولم آف خیبر پختونخوا کے ڈائریکٹر سید بشیر حسین شاہ اور جولی فونکس کی طاہرہ شیخ نے دستخط کیئے اور معاہدہ کی کاپیوں کا تبادلہ کیا جولی فونکس کی طاہرہ شیخ نے اس سلسلے میں بتایا کہ صوبے کے تیئس ہزار پرائمری سکولوں کے انچاس ہزار مرد و خواتین اساتذہ کو پلے گروپ کے طلباء و طالبات کو انگریزی کے تلفظ صیح انداز میں ادا کرنے اور بچوں کو سائونڈ کے ذریعے سمجھانے کے لیئے مفت تربیت دی جائے گی اور اس سلسلے میں طلباء کو مفت کتب بھی فراہم کی جائیں گی انہوں نے مزید بتایا کہ یہ پروگرام برطانیہ گورنمنٹ کی ایک غیر سرکاری تنظیم مختلف ممالک میں کئی سالوں سے کر رہی ہے بالخصوص ناجیریا کے سکولوں میں انہوںنے نہ صرف پرائمری سکولوں کے ٹیچرز کو تربیت دی بلکہ انہیں مفت کتب بھی فراہم کیں انہوں نے کہا کہ اس سلسلے میں نے برطانیہ کے اس ادارے سے رابطہ کیا کہ وہ پاکستان میں بھی یہ پروگرام شروع کریں جس پر انہوںنے میری درخواست پر یہ پروگرام شروع کرنے کیلئے رضا مندی ظاہر کی اور صوبہ خیبر پختونخواہ میں یہ پروگرام شروع کیا جا رہا ہے جس سے لاکھوں کی تعداد میں پلے گروپ کے طلباء و طالبات مستفید ہوں گے اور ان کی استعداد کار بڑھے گی جبکہ اساتذہ کو بھی تربیت دی جائے گی اور بچوں کو مفت کتابیں بھی فراہم کی جائیں گی۔

متعلقہ عنوان :