چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے 22جوڈیشل افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کر دئیے

پیر 19 دسمبر 2016 23:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) چیف جسٹس پشاور ہائی کورٹ نے فوری طور پر عوامی مفاد میں 22جوڈیشل افسران کی تعیناتیوں اور تبادلوں کے احکامات جاری کئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ارشاد احمد ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج /ایڈیشنل رجسٹرار ڈی آئی خان بنچ کو تبدیل کر کے ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی آئی خان کے عہدے پر تعینات کر دیا ہے اسی طرح خالد خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کو ڈی آئی خان سے تبدیل کر کے نوشہرہ میں ،مسٹر بدر الدین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تخت نصرتی کرک کو تبدیل کر کے پشاور میں ، اورنگزیب خان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کو تبدیل کر کے تخت نصرتی کرک میں ، مسماة فرزینہ شید ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج پشاور کو تبدیل کر کے کرک میں، قیصر رحیم ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کرک کو تبدیل کر کے بانڈہ دائود شاہ کرک میں جبکہ جاوید الرحمان ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج بانڈہ دائود شاہ کرک کو پشاور میں اپنی اپنی پوسٹوں پر تعینات کیا گیا ہے اس کے علاوہ حیدر علی خان سول جج /علاقہ قاضی کو چترال سے تبدیل کر کے تخت نصرتی ضلع کرک میں ، محمد ریحان صمد سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کو ٹانک سے تبدیل کر کے ڈی آئی خان میں میں اپنی اپنی پوسٹوں پر تعینات کیا گیا ہے جبکہ عطاء اللہ سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کو ڈی آئی خان سے تبدیل کر کے بحیثیت سول جج / علاقہ قاضی واڑی ضلع دیر بالا میں تعینات کیا گیا ہے اور فرحانہ تبسم سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کو ڈی آئی خان سے تبدیل کر کے ہری پور میں ، بدر منیر سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ الائی بٹگرام کو تبدیل کر کے بٹگرام میں ، محمد امتیاز سول جج / علاقہ قاضی کو سوات سے تبدیل کر کے بطور سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ الائی بٹگرام تعینات کیا گیا ہے جبکہ جویریہ سرتاج سول جج /جج فیملی کورٹ سوات سے تبدیل کر کے بحیثیت سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ نوشہرہ میں ، محمد طیب جان سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کو نوشہرہ سے تبدیل کر کے ڈی آئی خان میں ، تانیہ ہاشمی سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کو مردان سے تبدیل کر کے ٹانک میں ، ظاہر خان سول جج کن جوڈیشل مجسٹریٹ کو ٹانک سے تبدیل کر کے سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ مردان تعینات کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

صائمہ عرفان سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کو ہری پور سے تبدیل کر کے پشاور میں ، اکبر علی سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کو پشاور سے تبدیل کر کے ہنگو میں ، ارم علیشاہ سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کو کرک سے تبدیل کر کے ہری پور میں اور خالد انور سول جج کم جوڈیشل مجسٹریٹ کو ہری پور سے تبدیل کر کے کرک میں اپنی اپنی پوسٹوں پر تعینات کیا گیا ہے ۔مزید برآں متعلقہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج / ضلع قاضیز پر عدالت میں مساوی التوا کے فارمولے کے پیش نظر ضلع کی حدود کے اندر خالی عدالتوں ( اگر کوئی ہو) کے کیسز کی تقسیم کا عمل مکمل کریں گے جبکہ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ڈی آئی خان ایڈیشنل رجسٹرار ڈی آئی خان بنچ کے عہدے کا اضافی چارج بھی تا حکم ثانی سنبھالیں گے۔

اس امر کا اعلان پشاور ہائی کورٹ کے جاری کردہ ایک حکم نامے میں کیا گیا۔

متعلقہ عنوان :