سابق کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہد ایت الرحمن کا سنٹرل پولیس آفس پشاور کا دورہ

پیر 19 دسمبر 2016 23:35

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) سابق کورکمانڈر پشاور لیفٹیننٹ جنرل ہد ایت الرحمن نے سنٹرل پولیس آفس پشاور کا دورہ کیا۔ سی پی او پہنچنے پر آئی جی پی ناصرخان دُرانی نے ان کا استقبال کیا۔معززمہمان نے سنٹرل پولیس آفس میں شہداہ کی یادگار پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بعدازاں انہوں نے پولیس ایکسزسروس کا دورہ کیا جہاںڈی آئی جی ھیڈکوارٹرز نے معزز مہمان کو خیبرپختونخواہ پولیس کی جانب سے نئی متعارف شدہ کمپلینٹ منجمینٹ سسٹم کے بارے میں بریفنگ دی انہوںنے ڈیٹا اینلائسزسیکشن (DAS)کا بھی دورہ کیا جہاں پولیس کی سرگرمیوں اور کاروائیاںکے لئے موثر منصوبہ بندی اور مانیٹرنگ کا وضع کردہ نظام کا بھی معائنہ کیا۔

اس موقع پر آئی جی پی نے پولیس اور آرمی کے مابین بہترین ورکنگ ریلیشن شپ کے قیام اور فروغ کے لئے تبدیل ہونے والے کورکمانڈر کی گراں قدر خدمات اور کاوشوں کی تعریف کی۔

(جاری ہے)

آئی جی پی نے آپریشن ضرب عضب کی کامیابی کو سراہتے ہوئے کہا کہ انٹلی جنس اطلاعات کے موثر تبادلے اور پولیس کی بہترین حکمت عملی کی بدولت 12 سو سے زیادہ خطرناک دہشت گرد کو پولیس نے گرفتار کیا جو آرمی آپریشن ضرب عضب کے نتیجے میں قبائلی علاقوںسے بھاگ گئے تھے اور اسی طرح ان کی بندوبستی علاقوں میں پناہ لینے کی کوششوں کو ناکام بناتے ہوئے دیر پا امن کے قیام کو یقینی بنایا۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے تبدیل ہونے والے کور کمانڈر لیفٹننٹ جنرل ہدایت الرحمان نے خیبر پختونخوا پولیس کی جانب سے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں لازوال قربانیوں کی تعریف کی اور پولیس فورس کو پیشہ ورانہ خطوط پر استوار کرنے کے لئے آئی جی پی ناصر خان درانی کی دن رات سخت کوششوں کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین پیش کیا ۔ اُنہوںنے کہا کہ یہاں ملازمت کے دوران اُنہیں خیبر پختونخوا پولیس کو قریب سے دیکھنے کا موقع ملا اور اُسے ایک دلیر،نڈر اور پیشہ ورانہ فورس قرار دیتے ہوئے پاکستان آرمی کی جانب سے ہرممکن تعاون کا یقین بھی دلایا۔ بعد ازاں آئی جی پی نے معزز مہمان کو خصوصی پولیس شیلڈاور سووینئر اور خیبر پختونخوا پولیس کی اصلاحات پر مبنی کتابوں کا سیٹ بھی پیش کیا۔

متعلقہ عنوان :