حکومت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے، اس لئے پانی کی فراہمی سے متعلق منصوبوں کو پایہء تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے، میر عبدالصمد بگٹی

پیر 19 دسمبر 2016 22:36

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) چیف انجینئر پی ایچ ای ساؤتھ بلوچستان میر عبدالصمد بگٹی نے کہا ہے کہ حکومت عوام کو پینے کے صاف پانی کی فراہمی کے لئے بھرپور اقدامات کررہی ہے اس لئے پانی کی فراہمی سے متعلق منصوبوں کو پایہء تکمیل تک پہنچانے کے لئے اپنی تمام تر کاوشوں کو بروئے کار لایا جائے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے دورہ نصیرآباد ڈویژن کے تیسرے روز ضلع جعفرآباد وضلع صحبت پور میں زیر تعمیر واٹر سپلائی اسکیمات کے معائنہ کے دوران افسران سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر ان کے ہمراہ ایس ای پی ایچ ای سرکل نصیرآباد میراصغر بلوچ، ایکسیئن جعفرآباد مولاداد کاکڑ، ایکسیئن صحبت پور عبدالزراق بنگلزئی، ایکسیئن نصیرآباد میراحمد نوشیروانی، ایکسیئن کچھی غلام قادرمری، اسسٹنٹ انجینئر پی ایچ ای محمد ایوب بھٹو بھی تھے۔

(جاری ہے)

تمام آفیسران نے اپنے اپنے اضلاع میں زیرتعمیر واٹر سپلائی اسکیموں کے بارے میں چیف انجینئر کو آگاہ کیا۔ چیف انجینئر ساؤتھ میرعبدالصمد بگٹی نے کہا کہ ہماری کوشش ہونی چاہیئے کہ تمام اسکیمات کو مقررہ مدت میں مکمل کیا جائے تاکہ ان اسکیمات کے ثمرات سے لوگ مستفید ہوسکیں۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ آفیسران اپنے فرائض منصبی خلوص دل اور نیک نیتی سے ادا کریں گے۔

متعلقہ عنوان :