گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کی الوداعی ملاقات ،ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال

پیر 19 دسمبر 2016 22:36

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) گورنر بلوچستان محمد خان اچکزئی سے پیر کے روز لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن نے الوداعی ملاقات کی۔ ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر آئی جی ایف سی میجر جنرل ندیم احمد انجم بھی موجود تھے۔ وہ کچھ دیر گورنر کے ہمراہ رہے۔

(جاری ہے)

بعدازاں گورنر کی جانب سے لیفٹیننٹ جنرل شیرافگن کے اعزاز میں الوداعی ظہرانہ دیا گیا جس میں صوبائی وزراء نواب ایاز خان جوگیزئی، ڈاکٹر حامد خان اچکزئی، نواب محمد خان شاہوانی، سردار مصطفی خان ترین ، وزیراعلیٰ کے مشیر سردر درمحمد ناصر، کسٹم کلیکٹر سعید جدون اور نیب کے ڈی جی نیب بلوچستان بریگیڈیئر (ر) طارق محمود نے بھی شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :