ملتان، واپڈا ملازمین کاترسیل کار کمپنی ریفرینڈم کے فیصلے کیخلاف نواں شہرچوک پر احتجاج، حکومت کیخلاف شدید نعرے بازی

پیر 19 دسمبر 2016 22:34

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) ملتان میں واپڈا ملازمین نے ترسیل کار کمپنی ریفرینڈم کے فیصلے کے خلاف نواں شہر چوک پر احتجاج کرتے ہوئے حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔واپڈا ملازمین نے احتجاج کرتے ہوئے سڑک کو ٹریفک کے لئے بند کردیا۔

(جاری ہے)

ملازمین کا کہنا تھا کہ واپڈا ہائڈرل یونین پاکستان بننے کے ساتھ ہی وجود میں آئی۔ اب حکومت اس یونین کو تحلیل کرنے کے لئے اس کے حصہ کرنا چاہتی ہے جس کے لئے آل پاکستان واپڈا ہیڈرل یونین ریفرینڈم کو ختم کرکے ترسیل کار کمپنی ریفرینڈم کرنے کا فیصلہ کروایا گیا ہے جو کسی صورت منظور نہیں جب تک مطالبات منظور نہیں ہوتے احتجاج کا سلسلہ جاری رہے گا اور اس میں شدت آئے گی۔