مسلم لیگ(ن)ملتان کے دومتحارب گروپوں میں صلح ،آرائیں اورضلعی گروپ میں گلے،شکوے ختم

ضلعی صدربلال عرف بلوبٹ ودیگر ضلعی عہدیدران کا نامزد مئیرملتان کی حمایت کا اعلان

پیر 19 دسمبر 2016 22:34

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء)مسلم لیگ(ن)ملتان کے دومتحارب گروپوں میں صلح ہوگئی ۔سابق صوبائی وزیراور سینئرلیگی رہنما چوہدری وحید آرائیں اور نامزد مئیرملتان چوہدری نویدآرائیں نے تمام اختلافات اور گلے شکوے ختم کرکے ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)بلال عرف بلوبٹ کو گلے لگالیا اور آئندہ مل کر چلنے کا عزم کیا ۔تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) ملتان کے سیکرٹری جنرل شیخ اطہرممتازکی کوششوں سے مسلم لیگ(ن) ملتان کے آرائیں گروپ کی انصاری گروپ کے بعدضلعی گروپ سے بھی صلح ہوگئی۔

مسلم لیگ(ن)کے ضلعی جنرل سیکرٹری شیخ اطہرممتازکی رہائشگاہ پر منعقدہ اجلاس میں سابق صوبائی وزیرچوہدری عبدالوحیدآرائیں اورنامزد مئیرمیونسپل کارپوریشن ملتان چوہدری نوید الحق آرائیں کے ضلعی صدر مسلم لیگ(ن)بلال بٹ سے تمام گلے شکوے دور ہوگئے جس کے بعددونوں گروپوں کے رہنمائوں نے آئندہ ملکرساتھ چلنے کا عزم کیا ہے۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ضلعی گروپ نے مئیرملتان نوید آرائیں کی مکمل حمایت کا اعلان کیا ۔

لیگی ضلعی عہدیدران بلال بٹ ، شیخ اطہرممتازکا کہنا تھا کہ ایم پی اے رانا محمودالحسن،رانا شاہد ،ایم پی اے حاجی احسان قریشی،شیخ طارق رشیداور حاجی سعید انصاری نے بلدیاتی الیکشن میں نظریاتی پارٹی کارکنوں کو ہروا کر قیادت کو دھوکہ دیا،اس لیے انہیں کبھی معاف نہیں کریں گے ۔اس موقع پرمسلم لیگ(ن)ملتان کے ارشدبوٹا،طارق عباسی،شاہدمختار لودھی،عابد باکسر،منیرلنگاہ،شبیرچوہان،رائوابرار سمیت ضلعی تحصیلی عہدیدران بھی موجود تھے۔