محمود خان اچکزئی نے افغان محاجرین کو پاکستانی شہریت دینے اور افغان بارڈر سے لے کر میانوالی اور اٹک تک افغانیہ صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا

muhammad ali محمد علی پیر 19 دسمبر 2016 19:37

محمود خان اچکزئی نے افغان محاجرین کو پاکستانی شہریت دینے اور افغان ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19دسمبر2016ء) محمود خان اچکزئی نے افغانیہ صوبہ بنانے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق رکن قومی اسمبلی اور پختونخواہ ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کی جانب سے ایک اور متنازعہ بیان دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

محمود خان اچکزئی نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان میں مقیم افغان محاجرین کو پاکستانی شہریت دی جائے۔ جبکہ افغان بارڈر سے لے کر میانوالی اور اٹک تک افغانیہ صوبہ بنانے کا مطالبہ بھی کیا ہے۔ محمود خان اچکزئی نے مزید کہا کہ افغان محاجرین کو حراساں کیا جانا بند کیا جائے۔ واضح رہے کہ محمود خان اچکزئی اس سے قبل بھی ایک متنازعہ بیان دے چکے ہیں جس میں انہوں نے خیبرپختونخواہ کو افغانستان کا حصہ قرار دیا تھا۔

متعلقہ عنوان :