ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو گولیاں مار کر فرار ہوتے ڈاکو گاڑی سے ٹکرا کر مارے گئے

پیر 19 دسمبر 2016 21:39

چنیوٹ۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) ڈکیتی مزاحمت پر نوجوان کو گولیاں مار کر فرار ہونیوالے ڈاکو مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی سے ٹکرا کر مارے گئے ،بتایا گیاہے کہ چنیوٹ فیصل آباد روڈ پر نجی مل کے قریب بینک سے رقم نکلوا کر گھر جانیوالے نوجوان کو موٹر سائیکل سوار ڈاکوئوں نے رقم چھیننے کے دوران فائرنگ کرکے شدید زخمی کردیا اور فرار ہو گئے جو بعد ازاں تیز رفتاری کے باعث مخالف سمت سے آنیوالی گاڑی سے ٹکرا گئے جس کے نتیجہ میں ایک ڈاکو موقع پر جاں بحق جبکہ ایک ڈاکو اور مزاحمت پر زخمی ہونیوالا شہری عابد علی الائیڈ ہسپتال فیصل آباد منتقل میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

متعلقہ عنوان :