پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، 7 ملزمان گرفتار، اسلحہ و منشیات برآمد

پیر 19 دسمبر 2016 21:39

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) پولیس کی مختلف علاقوں میں جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں، سات ملزمان کو گرفتار کرکے ایک من چرس اور اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔

(جاری ہے)

ایس ایس پی لاڑکانہ کامران نواز کے مطابق سی آئی اے پولیس نے آریجا روڈ جبکہ ڈوکری، باقرانی، باڈہ اور رحمت پور پولیس اسٹیشن کے حدود میں کارروائی کرتے ہوئے سات مطلوب ملزمان جن میں عابد حسین کلہوڑو، شہمیر شر، ستار جتوئی، حمید منگی، عرفان چانڈیو، اسماعیل کوری، حسین بخش جاگیرانی اور رجب جاگیرانی کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے 40کلو چرس اور بھاری مقدار میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا ہے۔

گرفتار ملزمان کے خلاف پولیس مقابلوں، منشیات فروشی اور ڈکیتی سمیت سنگین نوعیت کے مقدمات ضلع کے مختلف تھانوں میں درج تھے۔ ایس ایس پی کامران نواز نے مزید کہا کہ لاڑکانہ پولیس نے جرائم پیشہ افراد کے خلاف کارروائیاں تیز کرلی ہیں، جرائم پیشہ افراد اور ان کی پشت پناہی کرنے والے عناصر کو قانون کے گرفت میں لایا جائے گا تاکہ جرائم کی شرح میں مزید کمی آسکے۔ انہوں نے ملزمان کو گرفتار کرنے والے پولیس افسران اور اہلکاروں کو نقد انعامات اور سرٹیفکٹ بھی دیئے۔

متعلقہ عنوان :