لاڑکانہ میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز

پیر 19 دسمبر 2016 21:38

لاڑکانہ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) لاڑکانہ میں محکمہ صحت کی جانب سے تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ پہلے روز تشکیل کردہ پولیو ٹیموں نے گھر گھر، اسکولوں سمیت مختلف مقامات جاکر ایک روز سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں محکمہ صحت کے افسران نے بتایا کہ محکمے کی جانب سے لاڑکانہ ضلع میں تین روزہ انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا گیا ہے جہاں تین لاکھ سے زائد بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوائے جائیں گے۔

انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ انسداد پولیو کے متعلق تشکیل کردہ ٹیموں سے تعاون کرکے اپنے ایک دن سے پانچ سال تک کے بچوں کو پولیو سے بچاؤ کے قطرے پلوا کر ان کے مستقبل کو محفوظ بنایا جائے تاکہ اس موضی مرض کا خاتمہ کیا جاسکے۔

متعلقہ عنوان :