نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے محمود اچکزئی کے افغان مہاجرین کیلئے الگ صوبے کا مطالبے مسترد کر دیا

افغان مہاجرین کو بلوچستان میں کسی صورت قبول نہیں کریں گے، حاصل بزنجو اور غلام احمد بلور کی میڈیا سے گفتگو

پیر 19 دسمبر 2016 21:38

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) بلوچستان کی دو بڑی سیاسی جماعتوں نیشنل پارٹی اور عوامی نیشنل پارٹی نے خیبر پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ محمود خان اچکزئی کے افغان مہاجرین کے لئے الگ صوبے کے مطالبے کو مسترد کر دیا ۔

(جاری ہے)

پیر کو پارلیمنٹ ہائوس کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیر و صدر نیشنل پارٹی میر حاصل خان بزنجو نے کہا کہ محمود اچکزئی کے مطالبے کو رد کرتے ہیں ، افغان مہاجرین کو بلوچستان میں کسی صورت قبول نہیں کریں گے ۔

مہاجرین کی جلد سے جلد واپسی ہونی چاہیے ۔ عوامی نیشنل پارٹی کے رہنما و رکن قومی اسمبلی غلام احمد بلور نے کہ کہ ہم محمود خان اچکزئی کے مطالبے سے اتفاق نہیں چاہتے ، ہم قبائل کو اپنے صوبے سے ملانا چاہتے ہیں ۔…(م د+ار )

متعلقہ عنوان :