پی ٹی اے کوالٹی آف سروس سروے خودکار آلہ کے ذریعے کیا جاتا ہے تاکہ بغیر کسی انسانی مداخلت کے آواز‘ ایس ایم ایس اور ڈیٹا کے تمام حدود کی پیمائش ہو سکے،کابینہ ڈویژن

پیر 19 دسمبر 2016 21:31

پی ٹی اے کوالٹی آف سروس سروے خودکار آلہ کے ذریعے کیا جاتا ہے تاکہ بغیر ..
اسلام آباد ۔19دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) کابینہ ڈویژن نے بتایا ہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی ای) نے کوالٹی آف سروس (کیو او ایس) سروسز متعارف کرائی ہیں جس کا مقصد سہولیات بہم پہنچاناہے۔

(جاری ہے)

پیر کو قومی اسمبلی کے اجلاس کے دوران مزمل قریشی کے سوال کے تحریری جواب میں کابینہ ڈویژن کی طرف سے بتایا گیا کہ صارفین کی جانب سے شکایات موصول ہونے پر پی ٹی اے سروے بھی کراتی ہے‘ یہ سروے خودکار آلہ کے ذریعے کیا جاتا ہے تاکہ بغیر کسی انسانی مداخلت کے آواز‘ ایس ایم ایس اور ڈیٹا کے تمام حدود کی پیمائش ہو سکے۔ اس سروے کا مقصد موبائل نیٹ ورکس کی اصلاح‘ کوریج کے بغیر علاقوں کی نشاندہی کرنا ہے۔

متعلقہ عنوان :