پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کا پولیس کے خلاف بدھ کو احتجاج کا اعلان

پیر 19 دسمبر 2016 21:26

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2016ء) پنجاب یونیورسٹی اکیڈیمک سٹاف ایسوسی ایشن کی ایگزیکٹو کونسل کا اجلاس ڈاکٹر ساجد رشید احمد کی زیر صدارت منعقد ہوا۔ اجلاس میں 21 دسمبر بروز بدھ کو بھرپور احتجاج کرنے کا فیصلہ کیاگیا۔ اجلاس کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر محبوب حسین نے کہا ہے کہ پولیس نے ابھی تک ڈاکٹر عابد حسین کے گھر پر حملہ کرنے والے ملزمان کو گرفتار نہیں کیا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں پولیس کے رویے کی سخت مذمت کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ پولیس نے 16دسمبر کو توڑ پھوڑ کرنے اور یونیورسٹی گارڈ اور اساتذہ سے بدسلوکی کے واقعہ کا مقدمہ بھی پولیس نے اپنی مدعیت میں درج کیا ہے جس سے پولیس کا رویہ مشکوک لگتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر پولیس نے نامزد ملزمان کو گرفتار نہ کیا تو 21 دسمبر کو یونیورسٹی میں بھرپور احتجاج کیا جائے گا اور سینکڑوں اساتذہ کلاسز سے باہر نکل کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔