میپکو صارفین کے نئے کنکشنز کی درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمدکررہاہے،منیجر ڈسٹر ی بیوشن

پیر 19 دسمبر 2016 20:31

ملتان۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء)منیجر پروکیورمنٹ ڈسٹر ی بیوشن میپکوصدیق اللہ خان نے کہا ہے کہ میپکومیں میٹریل کی کوئی کمی نہیں ہے ۔

(جاری ہے)

ریجن بھر میں صارفین کے نئے کنکشنز کی درخواستوں پر ترجیحی بنیادوں پر عملدرآمد کیاجارہاہے ۔ ترقیاتی منصوبوں کی بروقت تکمیل اور بڑے کنکشنوں کی فراہمی کے لئے مختلف استعداد کار کے ڈسٹری بیوشن ٹرانسفارمرز فراہم کئے جارہے ہیں ۔نئے کنکشنوں کی ترجیحاًً فراہمی کے لئے سب ڈویژنوں کو پی وی سی تار اور میٹرز دئیے جارہے ہیں ۔