پرائیویٹ ایمبولینس نے موٹرسائیکل سوارکچل ڈالا

پیر 19 دسمبر 2016 20:31

دیپالپور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء) فرید کوٹ کے قریب ایمبولینس نے موٹرسائیکل سوار کو کچل ڈالا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز حویلی لکھا سے لاہور جانیوالی پرائیویٹ ایمبولینس نے حاکم سدھارکی کے رہائشی48 سالہ محمد حسن کو ٹکر ماردی جس کے باعث وہ شدید زخمی ہوگیا اگرچہ ریسکیو1122کی گاڑی اطلاع ملتے ہی موقع پر پہنچ گئی مگر محمد حسن جانبر نہ ہوسکا ۔