ایکسین ہائی وے اوکاڑہ رشوت لیتے گرفتار

پیر 19 دسمبر 2016 20:19

دیپالپور۔19 دسمبر(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 دسمبر2016ء)ایکسین ہائی وے اوکاڑہ رشوت لیتے گرفتار،میاں اظہر لطیف سے ٹھیکیدار اقبال سے لئے تین لاکھ روپے برآمدکرلئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز دیپالپور کے رہائشی ٹھیکیدار محمد اقبال کی شکایت پر اینٹی کرپشن آفیسر اوکاڑہ سرکل عبدالغفار خان نے چھاپہ مارکر ایکسین ہائی وے میاں اظہر لطیف کو گرفتار کرلیا اور ان کے قبضے سے رشوت کے طور پر لئے گئے تین لاکھ روپے بھی برآمد کرلئے۔ میاں اظہر لطیف نے ٹھیکیدار محمد اقبال کو ایک ٹھیکہ دینے کے عوض تین لاکھ روپے رشوت لی تھی ۔