ریجن بھر میں بجلی کی لائنوں کے ساتھ درختوں کی کٹائی اور چھانٹی شروع

گھر گھر چیکنگ کے دوران فیسکو ریجن کے مختلف علاقوں سی56بجلی چوروں کو دھر لیا

پیر 19 دسمبر 2016 18:59

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) چیف ایگزیکٹو فیسکو رشید اسلم کی ہدایات پر فیسکو سٹاف نے ریجن بھر میں بجلی کی لائنوں کے ساتھ درختوں کی کٹائی اور چھانٹی شروع کر دی ہے تفصیلات کے مطابق چاروں سرکلز فیصل آباد، جھنگ اور سرگودھا میں لائن سٹاف نے صارفین کو بجلی کی بلاتعطل سپلائی کو یقینی بنانے کیلئے اقدام شرو ع کیا ہے تاکہ ان درختوں کی شاخیں وغیرہ بجلی کی لائنوں کے ساتھ نہ ٹکرائیں یا درخت لائنوں پر نہ گریں لائنوں کی دیکھ بھال کا یہ کام ہر سال سردیوں کی آمد سے قبل کیا جاتا ہے تاکہ آئندہ موسم گرم میں صارفین کو لائنوں میں رکاوٹ کے باعث بجلی کی بندش کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

آپریشن کے تمام ایس ڈی اوز اور لائن سپرنٹنڈنٹ اس عمل کی نگرانی کر رہے ہیں۔

(جاری ہے)

انھیں درختوں کی یہ چھانٹی کا کام لوڈ مینجمنٹ کے اوقات میں اور کم سے کم شٹ ڈائون حاصل کر کے مکمل کرنے کی ہدایت کی گئی ہیریجن بھر میں بجلی چوروں کے خلاف مہم جار ی گھر گھر چیکنگ کے دوران فیسکو ریجن کے مختلف علاقوں سی56بجلی چوروں کو دھر لیاسرگودھا روڈ سب ڈویژن کے محمد نصیب،لیاقت علی ،نور محمد ،ماسٹر لیاقت علی ،نصیر احمد اور ثریا بی بی کو محکمہ کی پی وی سی لائن سے ڈائریکٹ سپلائی کے ذریعے ،میٹر میں سوراخ کرکے،میٹر کی ٹرمینل سٹریب بلاک کرکے،ٹیرف کا غلط استعمال کرکے اورمیٹرکی فیز پولیرٹی تبدیل کرکے بجلی چوری کے مرتکب پائے گئے ۔

مذکورہ تمام صارفین کے میٹر موقع سے اتار کر ان کو بھاری جرمانے عائد کئے جارہے ہیں ۔علاوہ ازیں ان بجلی چور صارفین کے خلاف بجلی چوری کے نئے ترمیمی ایکٹ کے تحت مقدمات کے اندراج کیلئے متعلقہ تھانوں میں درخواستیں بھی دے دی گئی ہیں ۔

متعلقہ عنوان :