لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے مسلم لیگ(ن)کے نامزد چیئرمین ضلع کونسل ملتا ن دیوان عباس کی نااہلی کیس کی سماعت (کل)تک ملتوی کردی

پیر 19 دسمبر 2016 18:55

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) لاہورہائیکورٹ ملتان بنچ نے مسلم لیگ(ن)کے نامزد چیئرمین ضلع کونسل ملتا ن کی نااہلی کیس کی سماعت (کل) 20نومبرتک ملتوی کردی۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہور ہائیکورٹ ملتان بنچ میں مسلم لیگ(ن)کے نامزد چئیرمین ضلع کونسل ملتان دیوان عباس بخاری کی نااہلی کی سماعت جسٹس امین الدین خان نے کی۔اس موقع پرعدالت نے فریقین کو نوٹس جاری کرکے سماعت آج20نومبرتک ملتوی کردی۔ دیوان عباس بخاری کوسیشن کورٹ نے نااہل قراردیا تھا ،جس پردیوان عباس کی طرف سے ہائی کورٹ ملتان بنچ میں اپیل کی گئی تھی۔یادرہے کہ چئیرمین ضلع کونسل کا انتخاب 22دسمبرکو ہونا ہے۔

متعلقہ عنوان :