حق اور سچ کی آواز کو دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی ‘ چوہدری محمدسرور

ملکی تقدیر بدلنے کیلئے انصاف اور احتساب لازم ہو چکا ہے ‘ہم اصولوں اور نظرے پرقائم ہیں اور تبدیلی کی جنگ جیت کر ہی دم لیں گے ‘ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن اور نیشنل ایکشن پلان پر عملد درآمدجاری رکھنا ضروری ہے ‘ گفتگو

پیر 19 دسمبر 2016 18:54

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا ہے کہ حق اورسچ کی آواز کو دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی ‘ملکی تقدیر بدلنے کیلئے انصاف اور احتساب لازم ہو چکا ہے ‘ہم اصولوں اور نظرے پرقائم ہیں اور تبدیلی کی جنگ جیت کر ہی دم لیں گے ‘ملک میں امن کے قیام اور دہشت گردی کے مکمل خاتمے کیلئے دہشت گردوں کے خلاف آپر یشن اور نیشنل ایکشن پلان پر عملد درآمدجاری رکھنا ضروری ہے ‘ عوام بھارتی دھمکیوں سے خوفزدہ ہونیوالی نہیں ملک دشمنوں کو منہ توڑ جواب ہی ملے گا۔

(جاری ہے)

ا پنے ایک بیان میں سابق گور نر پنجاب چوہدری محمدسرور نے کہا کہ تحر یک انصاف نے عمران خان کی قیادت میں قوم کو جو شعور دیا ہے ماضی میں اسکی کوئی مثال نہیں ملتی اور آج اسی وجہ سے قوم ملک میں احتساب کے معاملے پر متحد ہو چکی ہے اور اس بات میں بھی کوئی شک نہیں کہ سچ اور حق کی آواز کو دنیا کی کوئی طاقت دبا نہیں سکتی ۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ظلم اور ناانصافی جیسے مسائل کی وجہ سے عام آدمی کی زندگی میں بہتری کی بجائے مسلسل اضافہ ہو تا جا رہا ہے اس لیے ملک میں انصاف کی فراہمی کو یقینی بنانا ہوگا تاکہ کوئی بھی جر م کر نیوالا سزا سے نہ بچ سکے ۔

متعلقہ عنوان :