گرینڈ اتحاد کیلئے پیپلزپارٹی پہلےوزیراعظم پردباوڈالنے کاثابت کرے۔شیخ‌رشید

Sanaullah Nagra ثنااللہ ناگرہ پیر 19 دسمبر 2016 17:51

اسلام آباد(اردوپوائنٹ اخبارتازہ ترین۔19دسمبر2016ء) :عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہاہے کہ وزیراعظم کااستعفیٰ چاہتی ہے،گرینڈ اتحاد کیلئے پیپلزپارٹی وزیراعظم پردباوڈالنے کاثابت کرے۔

(جاری ہے)

انہوں نے قومی اسمبلی کے باہرمیڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عوامی مسلم لیگ اکیلے چودھری نثارکیخلاف کسی تحریک کاحصہ نہیں بنے گی۔انہوں نے کہا کہ گرینڈ اتحاد کے لیے عوامی مسلم لیگ سوچ سکتی ہے۔لیکن اس وقت نوازشریف اورچودھری نثار کے استعفے کے پیچھے ہیں۔انہوں نے کہا کہ پہلے پیپلزپارٹی ثابت کرے کہ وہ وزیراعظم پردباؤ ڈال سکے گی؟

متعلقہ عنوان :