جے یو آئی (ف) برما اور حلب میں ہونے والے مظالم کے خلاف 23دسمبرکو ملک گیر احتجاجی مظاہرے کریگی

پیر 19 دسمبر 2016 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2016ء) جے یو آئی برما اور حلب میں ہونے والے مظالم کے خلاف جمعہ 23دسمبرکو ملک گیر احتجاجی مظاہرے کرے گی اس بات کا فیصلہ جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں مرکز ی اور صوبائی راہنمائوں کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا یہ باتیں جے یو آئی کے ڈپٹی سیکر ٹری جنرل مولانا محمد امجد خان نے پشاور اور اسلام آباد کے دورے سے واپسی پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہیں ۔

اس موقع پر محمد اسلم غوری ،حا فظ اشرف گجر ،شاہد اسرار ،جمال عبد الناصر ،محمد افضل خان ،حا فظ عبد الوادود شاہد،حافظ غضنفر عزیز،مولانا سلیم اللہ قادری اور دیگر موجود تھے مولانا محمد امجد نے کہاکہ برما اور حلب میں بدترین مظالم ہو رہے ہیں لیکن عالمی ادارے خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں بدقسمتی سے اسلامی ممالک نے بھی خاموشی اختیار کر رکھی ہے ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہاکہ ان مظالم کو رکوانے کے لیئے مسلم ممالک کو اپنی ذمے داریاں پوری کر نی چاہیں۔برما اورحلب میں مظالم کی انتہا ء ہو چکی ہے ۔انہوں نے کہا کہ برما میں مسلمانوں کے خون بہا نے کی انتہا ء کر دی گئی ہے ۔انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے اسلامی دنیا جا گے اور اپنے فیصلے کسی دوسرے سے کرانے کے بجائے خود کرے انھیں سلامتی کونسل یا یو این او سے کوئی خیر کی توقع نہیں رکھنی چاہیے ۔

انہوں نے بتا یاکہ اجلاس نے جمعہ 23دسمبر کو جے یو آئی برما اور حلب میں بدترین مظالم کے خلاف احتجاجی مظاہرے گی ۔انہوں نے بتا یاکہ ا جلاس نے علماء اور خطباء سے اپیل کی ہے اپنے خطبات میں ان مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرائیں اور عوام کو ان مظالم سے اگاہ کریں۔مولانا محمد امجد خان نے مزید بتا یاکہ تاریخ ساز صد سالہ عالمی اجتماع کی تیاریاں عروج پر ہیں اور 30دسمبر سے اجتماع گاہ میں کام کا اغاز بھی ہوجائے گا ۔

انہوں نے کہاکہ اجتماع میں بیرونی وفود کے علاوہ ملک بھر سے لاکھوں کارکن اور علماء شریک ہوں گے ۔انہوں نے کہاکہ اجتماع کے اثرات پاکستان کی سیاست پر بھی مرتب ہوں گے ۔عالمی اجتماع میں جے یو آئی کے قائد پاکستان اور سی پیک کے منصوبے کے خلاف سازشوں سے پردہ اٹھائیں گے ۔انہوں نے کہاکہ جے یو آئی ملک کی ترقی کے منصوبے سی پیک کے خلاف ہر سازش کا مقابلہ کرے گی ۔

متعلقہ عنوان :