پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کے ابتدائے بچپن کی تعلیم کے منصوبے سے وابستہ پانچ اضلاع میں ٹریننگ کا شیڈول جاری

پیر 19 دسمبر 2016 17:48

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2016ء) گزشتہ روز پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن نے ابتدائے بچپن کی تعلیم کے منصوبے سے وابستہ 105پارٹنرسکولوںکی ٹریننگ کا آغاز کر دیاگیا ۔اس ابتدائے بچپن کی تعلیم کے منصوبے کے پانچ اضلاع میں لاہور کے 10،رحیم یار خان کی30،راجن پور کے 30، جھنگ کے 30 اور ٹوبہ ٹیک سنگھ کے 5پیف پارٹنرسکول شامل ہیں۔

مذکورہ ٹریننگ میںہر پارٹنر سکول میں سے تین افراد کاگروپ شرکت کرے گا۔جس میں ایک ہیڈ ٹیچر،ایک ٹیچر اور ایک نگہدار/کیئر گور(Care Giver) موجود ہوں گے۔اس ٹریننگ کا دورانیہ10 دن ہوگا۔پیف انتظامیہ ابتدائے بچپن کی تعلیم سے منسلک افراد سے پر امید ہے کہ وہ اس ٹریننگ میںباقاعدگی سے شرکت کر کے اس منصوبے کو کامیاب بنائیں گے۔اس ٹریننگ کے شرکاء کو بذریعہ ٹیلیفون مطلع کیا گیا ہے اور ان کی مزید رہنمائی کے لیے ڈسٹرکٹ وائزشیڈول پنجاب ایجوکیشن فائونڈیشن کی ویب سائٹ پر دستیا ب ہیں۔

(جاری ہے)

ٹریننگ کا یہ سلسلہ 19دسمبر سے شروع ہو کر 13جنوری تک جاری رہے گا۔ ابتدائے بچپن کی تعلیم کے اساتذہ کی ٹریننگ ان کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے ان کے قریبی سکولوں میں کروائی جارہی ہے ۔واضح رہے کہ یہ ٹریننگ ماہر ماسٹر ٹرینرز کے توسط سے کروائی جارہی ہے جنہیں ڈائریکٹوریٹ آف سٹاف ڈویلپمنٹ (DSD)لاہورمیں ابتدائے بچپن کی تعلیم کے مختلف اہم پہلوئوںپر جامع آگاہی دی گئی تھی ۔

متعلقہ عنوان :