عوامی خدمت کی سیاست ہمارا وطیرہ ہے، شہید بھائی نے عوامی خدمت کا جو مشن ادھورا چھوڑا اسکی تکمیل کیلئے کوشاں ہیں،سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور

پیر 19 دسمبر 2016 17:48

ڈیر ہ اسماعیل خان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 19 دسمبر2016ء) صوبائی وزیر زراعت سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور نے کہا ہے کہ عوامی خدمت کی سیاست ہمارا وطیرہ ہے، شہید بھائی سردار اسرار اللہ خان نے عوامی خدمت کا جو مشن ادھورا چھوڑا تھا اسکی تکمیل کے لیئے ہم کوشاں ہیں، ان خیالات کااظہار انہوں نے رمک میں ملک سرور کی رہائش گاہ پر منعقدہ عوامی اجتماع سے خطاب کے دوران کیا، اجتماع سے قومی وطن پارٹی کے رہنماء خالد سلیم استرانہ نے بھی خطاب کیا، سردار اکرام اللہ خان گنڈہ پور نے کہا کہ ہم آپ سے ووٹ مانگنے نہیں آئے اس حلقہ کے عوام نے ماضی میں میرے والد سردار عنایت اللہ خان گنڈہ پور پر بھی اعتماد کیا تھا ، یہاں کے باسی محبت کرنے والے لوگ ہیں، میں آج یہاں آپ سے ووٹ مانگنے نہیں آیا بلکہ آپ کے مسائل حل کرنے آیا ہوں، انہوں نے کہا کہ آنے والے انتخابات میں عوام خود فیصلہ کریں کہ جس نے انکے کام کئے ہیں انکو ووٹ دینے ہیں یا مسائل کا باعث بننے والوں کو انہوں نے کہا کہ سردار خالد سلیم استرانہ عوامی مسائل کے حل کا جذبہ رکھتے ہیں، یہ نوجوان قیادت ہے اور مجھے یقین ہے کہ ایسے ہی نوجوانوں کے عملی سیاست میں متحرک ہونے سے ملک میں سیاسی کلچر تبدیل ہوگا، عوامی مسائل حل ہوں گے اور عوام خوشحال ہوں گے، اس موقع پر سردار خالد سلیم استرانہ نے کہا کہ قومی وطن پارٹی کے رہنماء اور سینئر صوبائی وزیر سکندر شیرپائو نے رمک اور ملحقہ علاقوں کے مسائل کے حل کی مکمل یقین دہانی کرائی ہے اور ہم آپ کے مسائل الیکشن سے پہلے ہی حل کریں گے، انہوں نے اس موقع پر معززین علاقہ کی جانب سے علاقہ میں سکول اور دیگر مسائل سے متعلق پیش کئے جانے والے سپاس نامہ پر جلد ہی کام کے آغاز کا بھی اعلان کیا۔

متعلقہ عنوان :