نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنے والے سول اداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے ‘نیشنل ایکشن پلان قیام امن کا قومی نصاب ہے پانامہ لیکس کے معاملے کو دبنیں نہیں دیں گے‘ عدلیہ کرپشن کے خلاف فیصلے سناکر ملک کا مستقبل محفوظ بناسکتی ہے

سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا کی میڈ یا سے گفتگو

پیر 19 دسمبر 2016 17:46

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) سنی اتحاد کونسل پاکستان کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے کہا ہے کہ نیشنل ایکشن پلان پر عمل نہ کرنے والے سول اداروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے نیشنل ایکشن پلان قیام امن کا قومی نصاب ہے پانامہ لیکس کے معاملے کو دبنیں نہیں دیں گے کرپشن سے پاک پاکستان کیلئے حکمرانوں کا احتساب ضروری ہے عدلیہ کرپشن کے خلاف فیصلے سناکر ملک کا مستقبل محفوظ بناسکتی ہے وہ گز شتہ روز یہا ں میڈ یا سے گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ کرپشن حکمرانوں خاندان کا ٹریڈ مارک بن چکا ہے امت مسلمہ کو فکری وحدت کی ضرورت ہے امریکی ورلڈ آرڈ کا مقابلہ کے لئے اسلامک ورلڈ آرڈر کا اجراء نا گزیر ہو چکا ہے انہوں نے کہا کہ مسلم دنیا کے باہمی تنازعات کے حل کیلئے اسلامی سربراہی کانفرنس طلب کی جائے وحدت امت کے بغیر غلبہ اسلام کا خواب پورا نہیں ہوسکتا مسلم حکمران روہنگیا مسلمانوں پر ہونیوالے ظلم کے خلاف آواز اٹھائیں دنیا بھر میں مسلمانوں کا خون پانی کی طرح بہایا جارہا ہے عالمی سطح پر مسلم ممالک کے متحدہ بلاک کا قیام وقت کی اہم ضرورت ہے مسلم حکمران شام اور یمن میں جاری خانہ جنگی کے خاتمے کیلئے اپنا کردار ادا کریں عالم اسلام کا پائیدار اتحاد ہی امت مسلمہ کے تمام مسائل کا حل ہے