چین پاکستان کی مضبوط تذویراتی شراکت داری،پائیدار معاشی شراکت داری میں تبدیل ہوگئی ،چین نے پاکستان کی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ،معاشی بحالی کے عمل میں چینی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں

وزیراعظم محمد نوازشریف کا سی پیک منصوبوں پر جائزہ اجلاس سے خطاب

پیر 19 دسمبر 2016 17:43

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) وزیراعظم محمد نوازشریف نے کہا ہے کہ چین پاکستان کی مضبوط تذویراتی شراکت داری،پائیدار معاشی شراکت داری میں تبدیل ہوگئی ہے،چین نے پاکستان کی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے،معاشی بحالی کے عمل میں چینی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔وہ پیر کو سی پیک منصوبوں پر جائزہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ چینی حکام کو منصوبوں کے معاشی پہلوئوں سے آگاہ کیا جائے،کراچی سرکلر ریلوے کیٹی بندر منصوبے کو آئندہ مشترکہ اجلاس میں شامل کیاجائے۔احسن اقبال صنعتی زونز کے مقامات کی نشاندہی کیلئے وزرائے اعلیٰ سے مشاورت کریں،صنعتی زونز ایسے مقامات پر قائم کیے جائیں،جہاں سے زیادہ سے زیادہ فائدہ ہو۔

(جاری ہے)

وزیرمنصوبہ بندی مقامات کی افادیت سے چینی حکام کو آگاہ کریں۔

وزیراعظم میاں نوازشریف نے کہاکہ چین نے پاکستان کی معاشی بحالی میں اہم کردار ادا کیا ہے،چین پاکستان کی مضبوط تذویراتی شراکت داری،پائیدار معاشی شراکت داری میں تبدیل ہوگئی ہے،معاشی بحالی کے عمل میں چینی قیادت اور عوام کے شکر گزار ہیں۔اجلاس میں توانائی،ٹرانسپورٹ کے بنیادی ڈھانچے اور صنعتی منصوبوں کا جائزہ لیا گیا،چین پاکستان مشترکہ تعاون کمیٹی کے آئندہ اجلاس کے مجوزہ ایجنڈے پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو سی پیک کے تحت ٹرانسمیشن لائن منصوبوں پر بریفنگ دی گئی۔اجلاس کو بتایا گیا کہ ریل،سڑک،ہوا بازی اور فائبر لنک کے منصوبوں پر تیزی سے کام جاری ہے۔(خ م)