مو لانا طارق جمیل کے سسرحاجی میاں محمدانور رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے

پیر 19 دسمبر 2016 16:32

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 19 دسمبر2016ء) معروف عالم دین مولانا طارق جمیل کے سسر اور محکمہ ٹیلی فون کے ریٹارٹر آفیسر حاجی میاں محمدانور رضائے الٰہی سے انتقال کر گئے (اناللہ و انا الیہ راجعون ) مرحوم کی نماز جنازہ کیلئے ان کا جسد خاکی ان کی رہائش عثمان کالونی سے اٹھایا گیا اور اسماعیل مرکز میں نماز جنازہ مولانا طارق جمیل نے پڑھائی جس میں ہر طبقہ فکر سے وابستہ افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی جس کے بعد مرحوم کو سینکڑوں سوگواروں کی موجودگی میں اشکبار آنکھوں سے سپرد خاک کر دیا گیا

متعلقہ عنوان :