پاک فضائیہ نے دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں اہم کردار ادا کیا،وزیراعظم

پیر 19 دسمبر 2016 11:19

پاک فضائیہ نے دہشتگردی کیخلاف آپریشن میں اہم کردار ادا کیا،وزیراعظم
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 19 دسمبر2016ء) وزیر اعظم نواز شریف نے کہا ہے کہ پاک فضائیہ کے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں موثر کردار کی وجہ سے دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ ہوا ، فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے۔ پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان نے وزیر اعظم نواز شریف سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ملاقات میں پاک فضائیہ کی ملکی سرحدوں کے دفاع کے حوالے سے تیاریوں کا جائزہ لیا گیا۔

ملاقات میں پاک فضائیہ کے پیشہ وارانہ اٴْمور پر غورکیاگیا۔ اس موقع پر وزیر اعظم نے آپریشن ضرب عضب میں پاک فضائیہ کے کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ پاک فضائیہ کے دہشت گردی کے خلاف آپریشن میں موثر کردار کی وجہ سے دہشت گردی کا نیٹ ورک تباہ ہوا ، فضائیہ کی صلاحیتوں کو مزید بہتر بنانے کے لیے تمام وسائل فراہم کریں گے ، ملکی فضائی سرحدوں کی حفاظت کے لیے پاک فضائیہ کی کاوشیں قابل تحسین ہیں۔