خیبرایجنسی ، تحصیل جمرود میں گھر پر دستی بم حملہ ، بچہ جاں بحق ،12افراد زخمی

اتوار 18 دسمبر 2016 23:30

خیبرایجنسی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 دسمبر2016ء) تحصیل جمرود میں گھر پر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں ایک بچہ جاں بحق اور12افراد زخمی ہو گئے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق اتوار کو خیبر ایجنسی کی تحصیل جمرودمیں ایک گھر کے باہر دستی بم حملہ کیا گیا جس میں ایک بچہ جاں بحق اور12افراد زخمی ہو گئے۔زخمیوںکو فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ۔