اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو پولیو کے قطرے ضرور پلائیں‘ ڈاکٹر منظور حسین بلوچ

اتوار 18 دسمبر 2016 23:00

کوئٹہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ نے کہا ہے کہ سبی کو پولیو سمیت دیگر خطرناک بیماریوں سے پاک کرکے صحت مند سبی بنائیں گے‘ پولیو سے محفوظ رکھنے کیلئے اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو قطرے ضرور پلائیں‘ علماء کرام‘ میڈیا اور سول سوسائٹی کے کارکن محکمہ صحت کے عملے سے تعاوں کرتے ہوئے قومی پولیو مہم کو کامیاب بنائیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈپٹی ڈی ایچ او سبی ڈاکٹر موہن داس ، ایم ایس سول ہسپتال سبی ڈاکٹر غلام سرور ہاشمی بھی موجود تھے‘ ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ نے کہا کہ پولیو خطرناک بیماری ہے جو معصوم بچوں کو عمر بھر کیلئے معذور بنادیتی ہے‘ اس خطر ناک بیماری کے خلاف جاری جنگ میں کامیاب ہونے کیلئے ضروری ہے کہ والدین اپنے پھول جیسے معصوم بچوں کو بروقت پولیو کے قطرے پلاکر اپنے بچوں کو اس بیماری سے محفوظ رکھیں‘ ضلع سبی میں ہونے والی قومی پولیو مہم میں منتخب کونسلر سیاسی کارکن عوامی سماجی نمائندوں علماء کرام بھی اپنی صلاحیتوں کو استعمال کرتے ہوئے عوام میںشعور و آگہی فراہم کریں‘ قومی پولیو مہم کے سلسلے میں اپنی ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے پولیو کے خلاف مہم میں جہاد سمجھ کر حصہ لیں‘ ہمارے ساتھ ہر ممکن تعاون کریں‘ پولیو سمیت دیگر خطرناک بیماریوں کی روک تھام کیلئے کسی بھی قسم کی غفلت ولاپرائی برادشت نہیں کریں گے۔

(جاری ہے)

صوبائی وزیر صحت بلوچستان میر رحمت صالح بلوچ، چیف سیکرٹری سیف اللہ چٹھہ کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹر سعید احمد جمالی ڈپٹی کمشنر سبی سیف اللہ کھیتران کی ہدایات کے مطابق قومی پولیو مہم کی تمام تیاریاں مکمل کرلی گئیں ہے۔ ضلعی ناظم صحت سبی ڈاکٹر منظور حسین بلوچ نے قومی پولیو مہم کے حوالے سے تفصیلی آگہی فراہم کرتے ہوئے بتایا کہ سبی کی دوتحصیل سبی و لہڑ ی سمیت تحصیل کٹ منڈائی ، سانگان میں تین روزہ قومی پولیو مہم(آج) 19دسمبر سے شروع ہوگئی جو 22دسمبر تک جاری رہے گی جس کیلئے ٹیموں کی تربیت اور انتظامات مکمل کرلئے گئے ہے قومی پولیو مہم میں پانچ سال سے کم عمر کی43 ہزار5 سو68بچوں کو حفاظتی قطرے پلانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے‘ اس ضمن میں184ٹیمیں تشکیل دی گئیں ہے جبکہ فکسڈاسٹیشن42 ، ٹرنزٹ پوائنٹ8جن میں نیشنل ہائی وئے ٹول پلازہ ، ناڑی بینک ، الہ آباد بس اڈہ، کوئٹہ ، تلی ڈھاڈر ویگن اڈہ ریلوے اسٹیشن اور ریلو ے ہسپتال37موٹر سائیکل ٹیم اپنی ذمہ داری سرانجام دیں گی‘ قومی پولیو مہم کی مانیٹرنگ کیلئے ڈبلیو ایچ او کی جانب سے 5سپرنٹینڈنٹ، ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال سبی کی14 ڈاکٹر زشامل ہونگے جبکہ36 موٹر سائیکل ایریا انچارج بھی اپنی خدمات سرانجام دیں گے۔

قومی پولیو مہم کو کامیابی سے ہمکنار کرنے کیلئے محکمہ صحت کے اہلکار منظم ہوکر کام کریں‘ ہر گھر میں معصوم بچے کو پولیو جیسی خطرناک بیماریوں سے محفوظ رکھنے کیلئے قطرے پلانے کی ذمہ داری پوری کریں گے‘ قومی پولیو مہم میں غفلت و لاپرائی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔ qt/sak/ifa 2245

متعلقہ عنوان :