بلوچستان میں پولیو کی صورتحال تسلی بخش ہے‘متعلقہ محکمے ، ادارے رضاکار اور ضلعی انتظامیہ پولیو کے مکمل تدارک کیلئے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کر رہے ہیں‘صوبہ کو پولیو سے پاک کرنے کا ہدف حصول کے قریب ہے جس کی تائید عالمی ادارہ صحت اور یونیسف نے بھی کی ہے‘وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناء اللہ خان زہری
اتوار 18 دسمبر 2016 22:20
(جاری ہے)
وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ پولیوکے خاتمے کا حصول ٹیم ورک کا نتیجہ ہے پولیو مہم کے دوران مانٹرنگ کاجامع نظام ، خلوص نیت سے فرض کی ادائیگی اور پولیو ٹیموں کو تحفظ اور وسائل کی فراہمی جیسے عوامل پولیو مہم کی کامیابی کی بنیاد بنتے ہیں۔
جس کے لئے چیف سیکرٹری بلوچستان سیف اللہ چٹھہ محکمہ صحت ، عالمی ادارہ صحت ، یونیسف، ضلعی انتظامیہ ، پولیس اور پولیو ٹیم کا ایک ایک رضا کار مبارکباد کا مستحق ہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ والدین ، علماء کرام ، سیاسی و قبائلی عمائدین اور بلدیاتی اداروں کے اراکین کا قابل قدر تعاون بھی ہمارے ساتھ جس کے لئے ہم ان کے بھی مشکور ہیں، وزیراعلیٰ نے والدین سے اپیل کی ہے کہ وہ پولیو ٹیموں سے تعاون بر قرار رکھتے ہوئے اپنے بچوں کو پولیوویکسین ضرور پلائیں تاکہ ہم اپنی نئی اور آئندہ نسل کو ایک صحت مند مستقبل فراہم کر سکیں ۔ معاشرے کا ہر فرد ایک دوسرے سے جڑا ہوا ہے۔ لہذا پولیو جو کہ ایک معاشرتی چیلنج بھی ہے سے نمٹنے کے لئے معاشرے کے ہر فرد کو آگے بڑھ کر اپنا حصہ ڈالنا ہوگا۔ اسی میں صوبے کی کامیابی اور نیک نامی ہے۔مزید اہم خبریں
-
بانی پی ٹی آئی ، پرویزالٰہی ، علی نوازاعوان و دیگرکے خلاف جوڈیشل کمپلیکس توڑپھوڑ کیس کی سماعت
-
صدرمملکت سے پاکستان میں آسٹریلیا کے ہائی کمشنرنیل ہاکنز کی ملاقات
-
کیا یورپی یونین جاسوسی کے مسئلے سے نمٹنے کے لیے تیار ہے؟
-
سڈنی چرچ واقعہ، پانچ نوجوان دہشت گردی کے الزام میں گرفتار
-
وفاقی وزیر برائے منصوبہ بندی ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال کی زیرصدارت اجلاس
-
ملک میں ایک بار پھر جان بچانے والی دواؤں کی قلت،مختلف امراض میں مبتلا مریضوں کو مشکلات کا سامنا
-
وزیر اعلی سندھ نے غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا معاملہ وفاقی وزیر توانائی کے سامنے اٹھا دیا
-
تجوری ہائٹس معاوضہ ادائیگی کیس، سپریم کورٹ کی نظر ثانی کی درخواست پر نمبر درج کرنے کی ہدایت
-
نوازشریف کی صحابی رسولؐ سعد بن ابی وقاصؓ کے مزار پر حاضری
-
مریم نواز نے پولیس یونیفارم پہن کر پنجاب پولیس کی عزت وقار میں اضافہ کیا
-
اپنے معاشرے کو ترقی یافتہ بنانے کیلئے ضروری ہے ہماری خواتین انفارمیشن ٹیکنالوجی سکلزحاصل کریں‘مریم نواز
-
پنجاب میں سماج دشمن اور جرائم پیشہ عناصر کے لئے اب کوئی جگہ نہیں‘ مریم نواز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.