نبی کریم ؐ سے محبت کا تقاضا یہی ہے ہم آپؐ کی تعلیمات پر عمل کریں ، پروفیسر ڈاکٹر مسرور احمد زئی

اتوار 18 دسمبر 2016 21:50

حیدرآباد - (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) تعلیمی بورڈحیدرآباد کے نا ظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے کہا ہے کہ محمد عربی ﷺ نے اپنی دعوت اسلام کی ابتداء میں ہی بتادیا تھا کہ وہ ایک ایسا نظام قائم کرنا چاہتے ہیں کہ جس میںاللہ کے سب بندے برابر ہوں اور قریش نے رسول اللہ ﷺ کی سب سے زیادہ مخالفت اس لئے کی تھی کہ انہیں رسول اللہ کی دعوت کی کامیابی سے اپنی خدائی چکنا چور ہوتی نظر آرہی تھی کیونکہ قریش کے سردار مذہب کے نام پر انسانوں کے خدا بنے ہوئے تھے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے انجمن تعلیم اسلامی (رجسٹرڈ)حیدرآباد کے زیر اہتمام چلنے والے جامعہ اسلامیہ ہائی اسکول کے آڈیٹوریم میں منعقدہ جلسہ سیرت النبی ﷺ کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

(جاری ہے)

جلسہ سے اسلامی نظا مت تعلیم سندھ کے ڈ ائر یکٹر اور کر اچی یو نیو رسٹی شعبہ عر بی کے سا بق صدر پر وفیسر ڈ اکٹر محمد اسحا ق منصو ری نے بھی خطاب کیا ۔

پروفیسر ڈاکٹر مسرور احمد زئی نے مزید کہا کہ ہماری نسبت امت محمد یہ ﷺ ہے ربیع الاول نبی پاک ﷺ کی ولادت کی نسبت سے قابل احترام عزت عظمت شان وشوکت کے لائق ہے اور آپﷺ سے محبت کا تقاضہ یہ ہے کہ ہم ان کے اسواء حسنہ پر عمل کریں اورسیرت محمدیہ کے مطابق اپنی زندگی گذاریں۔جلسہ سے اسلامی نظا مت تعلیم سندھ کے ڈ ائر یکٹر اور کر اچی یو نیو رسٹی شعبہ عر بی کے سا بق صدر پر وفیسر ڈ اکٹر محمد اسحا ق منصو ری نے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ انبیاء کرام کی مخالفت کرنے والے مشرکین ہوں یا کفار سب ہی اپنے مفادات اور خواہشات کے غلام ہوتے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ قریش مکہ نے رسول اللہ ﷺ کو دولت ،عورت اور سرداری کی پیشکش کی اور کہا کہ اگر تم دولت چاہتے ہو تو دولت کے انبار لگادیں اور اگر عورت چاہتے ہو تو قریش کی خوبصورت عورت آپ کو پیش کر تے ہیں لیکن آپ اس دعوت کو چھوڑ دو جس نے ہمارے درمیان انتشار پیدا کر دیا ہے جس پر رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ اگر تم میرے دائیں ہاتھ پر چاند اور بائیں ہاتھ پر سورج بھی رکھ دو تو میں تب بھی اس دعوت کو نہیں چھوڑوں گا۔

انہو ں نے کہاکہ دعوت دین اور اقامت دین کے شب و فراز جورسول اللہ ﷺ اور ان کے اصحاب کو پیش آئے یہ شب و فراز ہر دور میں دعوت دین اور اقامت دین کا کام کرنے والوں کو پیش آتے رہیں گے اس لئے ان شب وفراز کو قرآن مبین نے بار بار اور کھول کھول کر بیان کیا گیا ہے ۔ جلسے سے سندھ یونیورسٹی کے شعبہ فا صلاتی و کمپیوٹر ایجوکیشن کے ڈائریکٹر پروفیسر محمد اسلم کمبوہ،صدر انجمن و ہیڈ ماسٹر پروفیسرعبدالہادی تھیبو،جنرل سیکریٹری اصغر علی خان یوسفزئی نے بھی خطاب کیا جبکہ جلسے میں اسکول کے طلبہ اور والدین سمیت اساتذہ نے بڑی تعداد میں شرکت کی جبکہ اس موقع پر حمد و نعت اور قرات کے مقابلوں میں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء میں انعامات بھی تقسیم کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :