کنزالایمان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام مختلف مقابلے بوائز اینڈ گرلز کالج میں 24دسمبرکو ہوںگے

اتوار 18 دسمبر 2016 21:50

حضرو۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) کنزالایمان ویلفیئر سوسائٹی کے زیر اہتمام قائد اعظم بطور سیاست دان کے عنوان سے مختلف مقابلے کروانے کا اہتمام کیا جا رہا ہے جس میں مقابلہ نعت خوانی،مقابلہ مضمون نویسی،تقریری مقابلے بوائز اینڈ گرلز کالج 24دسمبر کوزیر سرپرستی ڈاکٹر قاضی امجد سیفی،زیر صدارت صدر انجمن تاجران راشد رحمن ،جبکہ مہمان خصوصی وفاقی وزیر پارلیمانی امور شیخ آفتاب احمد ،چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی محکمہ اوقاف پنجاب شاویز خان، چیئرمین بلدیہ اٹک ناصر محمود شیخ،وائس چیئرمین ملک طاہر اعوان ہو نگے ۔