مریم اورنگ زیب کو بلاول کی پوری پریس کانفرنس کو سننا چاہئے تھا،ترجمان بلاول ہاؤس

اتوار 18 دسمبر 2016 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) بلاول ہاؤس کے ترجمان نے وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب کے بیان کی سخت مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہیں بلاول بھٹو زرداری کی پوری پریس کانفرنس کو سننا چاہئے تھا،مریم اورنگزیب کی پریس کانفرنس پر ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے بلاول ہاؤس کے ترجمان نے کہا کہ مریم اورنگزیب لاعلم وزیر اطلاعات ہیں،انہیں کسی چیز کا علم ہی نہیں،انہیں بلاول کی پوری پریس کانفرنس کو سننا چاہئے تھا۔

(جاری ہے)

انہوں نے مریم اورنگزیب کے نازیبا ریمارکس کی سخت مذمت کی اور کہا کہ مریم اورنگزیب نے پریس کانفرنس سننے کی بجائے وزیراعظم ہاؤس کے ڈس انفارمیشن سیل کے بیان کو ترجیح دی ہم بتانا چاہتے ہیں کہ بلاول کی سیاسی استاد خود محترمہ بے نظیر بھٹو تھیں،وزیر مملکت کو کابینہ کی بدتمیز ٹولی کو اخلاقیات کا سبق پڑھانا چاہئی۔(ولی)

متعلقہ عنوان :