اپوزیشن دھرنوں اور جلوسوں پر زور لگانے کی بجائے پارلیمانی کمیٹی میں اصلاحات پر کام کرے، احسن اقبال

اتوار 18 دسمبر 2016 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) وفاقی وزیر ترقی وبہبود آبادی احسن اقبال نے کہا ہے کہ اپوزیشن دھرنوں اور جلوسوں پر زور لگانے کی بجائے پارلیمانی کمیٹی میں اصلاحات پر کام کرے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ اپوزیشن دھرنوں اور جلوسوں پر زور نہ لگائے اور پارلیمانی کمیٹی میں بیٹھے اور اصلاحات پر کام کرے،انتخابات 2018ء میں ہوں گے ہمیں انتخابی اصلاحات کرنی چاہئیں۔

انہوں نے کہا کہ پانامہ کا مقدمہ عدالت میں ہے اس پر تبصرہ نہیں کرنا چاہئے،تبصرہ غیر مناسب ہے،تحریک انصاف پیپلزپارٹی ایک میان میں دو تلواریں ہیں ان کا اتحاد پہلے بھی بنا تھا جو چلا نہیں۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کے لوگ امن اور استحکام چاہتے ہیں قوم دھرنوں اور جلوسوں کی حامی نہیں پیپلزپارٹی سڑکوں پر آئی تو عمران خان کی طرح ان کا گراف نیچے جائے گا۔(ولی)

متعلقہ عنوان :