مسلم لیگ(ن) میں انتشار ہے،سینئر لیگی رہنما پانامہ لیکس میں نوازشریف کا دفاع نہیں کر رہے،مولابخش چانڈیو

حکومت بحران سے بچنا چاہتی ہے تو بلاول کے مطالبات مان لے،انٹرویو

اتوار 18 دسمبر 2016 21:50

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما مولابخش چانڈیو نے کہا ہے کہ مسلم لیگ(ن) میں انتشار ہے،سینئر لیگی رہنما پانامہ لیکس میں نوازشریف کا دفاع نہیں کر رہے،حکومت بحران سے بچنا چاہتی ہے تو بلاول کے مطالبات مان لے۔

(جاری ہے)

نجی ٹی وی کے پروگرام میں اظہار خیال کرتے ہوئے مولا بخش چانڈیو نے کہا کہ آصف علی زرداری بھاگ کر ملک سے باہر نہیں گئے تھے وہ علاج کیلئے ملک سے باہر گئے تھے آصف زرداری نے گزشتہ 5سال جمہوریت کے سفر کیلوے جدوجہد کی مہم آج بھی تمام سیاسی جماعتوں سے بات چیت کیلئے تیار ہیں۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ(ن) میں انتشار ہے،سینیٹر لیگی رہنما پانامہ لیکس میں نوازشریف کا دفاع نہیں کر رہے وہ خاموش ہیں۔انہوں نے کہا کہ 27دسمبر تک مطالبات نہ مانے گئے تو پیپلزپارٹی لائحہ عمل دے گی،حکومت بحران سے بچنا چاہتی ہے تو بلاول بھٹو کی4مطالبات مان لی۔(ولی)