لیما : جنوبی امریکی ملک پیرو میں 6.1 شدت کا زلزلہ

Fahad Shabbir فہد شبیر اتوار 18 دسمبر 2016 21:44

لیما : جنوبی امریکی ملک پیرو میں 6.1 شدت کا زلزلہ

لیما(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔18دسمبر۔2016ء) جنوبی امریکی ملک پیرو میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ امریکی جیولوجیکل سروے کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت6.1 ریکارڈ کی گئی۔

(جاری ہے)

خبر رساں ادارے کے مطابق زلزلہ 100 کلومیٹر گہرائی میں آئی اور زلزلے کا مرکز ایسپرنزا ٹائون تھا۔ سول ڈیفنس اتھارٹیز کے مطابق فی الحال کسی قسم کے جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ایسپرنزا پورس دریا کے کنارے آباد چھوٹا سا ٹائون ہے۔

متعلقہ عنوان :