جامعہ کراچی، مقابلہ بحث کا پہلارائونڈ 20 دسمبر کو منعقد ہوگا

اتوار 18 دسمبر 2016 21:40

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 دسمبر2016ء) جامعہ کراچی کی مشیر امورطلبہ ڈاکٹر غزل خواجہ کے اعلامیہ کے مطابق دفتر مشیر مورطلبہ جامعہ کراچی کے زیر اہتمام اُردو مقابلہ بحث کے لئے طلبہ کی کثیر تعداد کی شرکت کے پیش نظر مقابلہ بحث کے پہلے مرحلے میں ہر مقرر کی اسکریننگ کی جائے گی جس کے بعد آخری مرحلے میں مقابلہ بحث منعقد کیا جائے گا۔

(جاری ہے)

پہلے مرحلے میں اسکریننگ بروز منگل 20 دسمبر 2016 ء کو جامعہ کراچی کے شعبہ فزیالوجی کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگی۔دریں اثناء منتخب ہونے والے مقررین کا فائنل رائونڈ بروزجمعرات 22 دسمبر 2016 ء کو صبح 9:00 بجے کلیہ سماجی علوم کی سماعت گاہ میں منعقد ہوگا۔

متعلقہ عنوان :