سانحہ کوئٹہ پر انکوائری کمیشن کی رپورٹ کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی حکومت اور غفلت کو تا ہی کے مرتکب ذمہ داران کو اخلاقاً استعفیٰ دینا چا ہئے، اصغر خان اچکزئی

ایک صوبے کی بالادستی کی خاطر باقی تین صوبوں کے غریب عوام کی معاشی حقوق غضب کر نے کی کسی صورت برداشت کیلئے تیار نہیں، چمن میں قبائلی عمائدین سے بات چیت

اتوار 18 دسمبر 2016 21:30

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) عوامی نیشنل پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مقررہ کر دہ انکوائری کمیشن کی رپورٹ آنے کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان صوبائی حکومت اور رپورٹ میں متعلقہ سیکورٹی اداروں کی غفلت کو تا ہی کے مرتکب ذمہ داران کو اخلاقاً استعفیٰ دینا چا ہئے سانحہ8 اگست کیلئے کمیشن کی راہ میں لیت ولعل سے کام لینے ان کے ساتھ عدم تعاون اور بہانوں سے صوبائی حکومت کا اصل چہرہ اب راز نہیں رہا جو قوتیں فا ٹا کو صوبہ پشتونخوا میں ضم کرنے کے خلاف ہیں دراصل وہ قبائلی عوام کو رجعت پسندوں، انتہا پسندوں، دہشت گردوں کے رحم وکرم پر چھوڑ رہے ہیں وفاقی حکومت سپریم کورٹ کی حکم کی روشنی میں صاف وشفاف مردم شماری کو یقینی بنائیں اور ایک صوبے کی بالادستی کی خاطر باقی تین صوبوں کے غریب عوام کی معاشی حقوق غضب کر نے کی کسی صورت برداشت کیلئے تیار نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے شہداء ہائوس میں چمن میں قبائلی عمائدین سے بات چیت کر تے ہوئے کہا اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ سپریم کورٹ کی جانب سے انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں عوامی نیشنل پارٹی رپورٹ عوام کی عدالت میںلے جانے اور اس پر اپنا بھر پور رد عمل ظاہر کریگی ہم شروع دن سے ان جیسے واقعات کے رونما ہونے کے بعد حکومت اور حکمرانوں سے بروقت اقدامات اٹھانے کی اپیلیں کر تے رہے لیکن حکمرانوں اور متعلقہ ذمہ داروں واقعہ کو غیر ملکی اور خودکش حملہ قرار دے کر تمام تر صورتحال کو نظرانداز کر دیتے آج ثابت ہوا کہ بہت سے عوامل کیساتھ ساتھ اندرونی کمزوریاں کو تا ئیاں ان جیسے واقعات کو روکنے میں ناکام اور فرائض منصبی میں غفلت کے باعث رونما ہو تے رہے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ آج جو لوگ فاٹا کو صوبہ پشتونخوامیں انضمام کی مخالفت کر رہے ہیں دراصل وہ فاٹا کے عوام دہشتگردوں، انتہا پسندوں کے رحم وکرم پر چھوڑ نا چا ہتے ہیں فاٹا سے منتخب اراکین کی واضح اکثریت انضمام کے حق میں ہے جبکہ لوگ ریفرنڈم اور دریگر غیر آئینی طریقہ کا ڈیمانڈ کر رہے ہیں جو فا ٹا کے عوام کے مینڈیٹ کی تو ہین کے مرتکب ہو رہے ہیں اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ وفاقی اور صوبائی حکومت صاف وشفاف مردم شماری کو یقینی بنا نے کیلئے تمام تر ریاستی وحکومتی مشینری اور دستیاب وسائل کو بروئے کار لائیں تاکہ چھوٹی قومیتوں باالخصوص پشتونوں اور بلوچوں کو سالہا سال سے جاری غضب شدہ معاشی حقوق کے حصول کو ممکن بنایا جا سکے اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ وفاقی وزیر داخلہ سپریم کورٹ اور توہین عدالت کے مرکتب ہو ئے ہیں وفاقی وزیر داخلہ کی انتہا پسندوں کیلئے نرم گوشہ ہر خاص وعام کی زبان پر ہیں اصغر خان اچکزئی نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی انکوائری کمیشن کی رپورٹ کی روشنی میں سخت لائحہ عمل طے کریگی یہ رپورٹ حکمرانوں کیلئے چارج شیٹ ہے بعدازاں شہداء ہائوس چمن میں شہدائ8 اگست اور پشتون قومی تحریک کے تمام شہداء کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی اورلنگر تقسیم کیا گیا۔