شام اوربرمامیں مظالم کے خلاف جمعیت نے 23دسمبرکوملک بھرمیں یوم احتجاج کااعلان کردیا

اتوار 18 دسمبر 2016 21:10

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) جمعیت علماء اسلام نے برما اورشام کے حلب میں ہونے والے انسانیت سوز مظالم کے خلاف جمعہ 23دسمبر کوملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کردیا۔

(جاری ہے)

مرکزی میڈیا آفس کے مطابق اس بات کا فیصلہ جے یو آئی کے سر براہ مولانا فضل الرحمن کی صدارت میں منعقدہ صوبائی سیکرٹریٹ میں صدسالہ کمیٹی اور مرکز ی اور صوبائی راہنمائوں کے مشاورتی اجلاس میں کیا گیا، اجلاس میں مولانا عبد الغفور حیدری ،مولانا محمد امجد خان ،ملک سکندرخان ایڈوکیٹ،مولانا گل نصیب خان ،مولانا عطاء الرحمن مولانا راشد محمود سومرو ، ،محمد اسلم غوری،حاجی شمس الرحمن شمسی ،مولانا شجاع الملک، مفتی مظہر اسعدی،حاجی عبد الجلیل جان ،مولانا راحت حسین ،مولانا رفیع اللہ ،صدر عبد الرحمن ،مولانا امیر زمان ،مولانا زکریا شاہ ،مفتی زاہدشاہ ،عبدالواحدصدیقی،قاری ابراہیم اور دیگر شریک تھے، اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمن نے برما اور حلب میں مظالم کو تاریخ کا بدترین ظلم قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے انہوں نے کہاکہ برما اور حلب میں مظالم کو رکوانے مسلم ممالک کو اپنی ذمے داریاں پوری کر نی چاہیںانہوں نے کہا کہ برما اورحلب میں مظالم کی انتہا ء ہو چکی ہے، انسا نی حقوق والے بھی خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں ،دنیاں بھر میں مسلمانوں پر مظالم کا سلسلہ جاری ہے لیکن بد قسمتی سے اسلامی دنیا خاموش ہے جو افسوسناک ہے برما میں مسلمانوں کے خون بہا نے کی انتہا ء کر دی گئی ہے انہوں نے کہا کہ ضرورت اس امر کی ہے اسلامی دنیا جا گے اور اپنے فیصلے کسی دوسرے سے کرانے کے بجائے خود کرے تو بہت سے مسائل حل ہو جا ئیں گے ورنہ یو این کا کردار جو ماضی میں تھا وہ ہی آئندہ بھی رہے گااجلاس میں فیصلے کے مطابق جمعہ 23دسمبر کو جے یو آئی برما اور حلب میں بدترین مظالم کے خلاف ملک بھر احتجاجی مظاہرے گی اجلاس نے علماء اور خطباء سے اپیل کی ہے اپنے خطبات میں ان مظالم کے خلاف مذمتی قراردادیں منظور کرائیں اور عوام کو ان مظالم سے اگاہ کریں اجلاس نے برما اور حلب میں مظالم پر عالمی اداروں کی خاموشی کو افسوسناک اور قابل مذمت قرار دیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :