کمشنر سبی ڈویژن کا کیڈٹ کالج کی سیکورٹی پر مامور لیویز اہلکاروں کیلئے 50ہزا رروپے انعام کا اعلان

اتوار 18 دسمبر 2016 21:10

کوہلو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء)کمشنر سبی ڈویژن ڈاکٹرسعید جمالی نے اتوار کو کیڈ ٹ کالج کوہلومیں سیکورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اس موقع پر لیویز اہلکاروں نے دہشت گردی کے کسی بھی ناخوشگوار واقعہ سے نمٹنے کا عملی مظاہرہ کیا۔

(جاری ہے)

کمشنر نے دہشت گردی سے نمٹنے کابہترین عملی مظاہرہ کرنے والے لیویز اہلکاروں کیلئے 50ہزار روپے انعام کا اعلان کیا۔