شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری اور سگنلز و لین لائن کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے‘ڈی آئی جی ٹریفک لاہور

اتوار 18 دسمبر 2016 21:10

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 دسمبر2016ء) ڈی آئی جی ٹریفک لاہور کیپٹن (ر) سید احمد مبین نے کہا ہے کہ شہریوں کو ٹریفک قوانین کی پاسداری اور سگنلز و لین لائن کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے۔شہریوں کو ایک دوسرے کو راستہ دے کر مہذب قو م ہونے کا ثبوت دینا چاہیے ۔ٹریفک وارڈنز شاہرائوں پر عوام کو محفوظ سفر اور ٹریفک کی بحالی کو یقینی بنانے کے لیے اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

ہماری نوجوان نسل کو ٹریفک قوانین کی سختی سے پابندی کرنی چاہیے اور سڑکوں پر ٹریفک وارڈنز کے ساتھ تعاون کرنا چاہیے۔

(جاری ہے)

والدین کو چاہیے کہ وہ اپنے کم عمر بچوں کو موٹر سائیکل یا گاڑی کے سفر سے روکیںتا کہ وہ اپنی اور دوسروں کی جان کو خطرے میںنہ ڈال سکیں۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ سٹی ٹریفک پولیس لاہور روزانہ کی بنیاد پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف کاروائی عمل میں لاتی ہے۔اس کاروائی کے دوران ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرنے والوں میں سب سے زیادہ تعداد ہیلمٹ نہ پہننے اور کم عمر ڈرائیورز کی ہوتی ہے۔ ڈی آئی ٹریفک نے مزید کہا کہ ٹریفک قوانین سے متعلق آگاہی مہم بھی جاری ہے تاکہ ٹریفک حادثات سے بچا جا سکے اور قیمتی جانوں کے ضیاع کو کم سے کم کیاجا سکے۔

متعلقہ عنوان :