Live Updates

شیخ رشید کا چوہدری نثار کے استعفے کے معاملے پر تحریک انصاف کا ساتھ دینے سے انکار

صرف وزیراعظم کے استعفے کی حمایت کروں گا ،شاہ محمود قریشی کو جواب پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف حقیقت میں سڑکوں پر آئی تو غور کروں گا،سربراہ عوامی مسلم لیگ

اتوار 18 دسمبر 2016 21:00

شیخ رشید کا  چوہدری نثار کے استعفے کے معاملے پر تحریک انصاف کا ساتھ ..

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے وزیر داخلہ چوہدری نثار کے استعفے کے معاملے پر تحریک انصاف کا ساتھ دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ صرف وزیراعظم کے استعفے کی حمایت کروں گا پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف حقیقت میں سڑکوں پر آئی تو غور کروں گا۔

(جاری ہے)

اتوار کے روز شاہ محمود قریشی نے شیخ رشید کو فون کیا ور ان سے چوہدری نثار کے استعفے کے مطالبہ پر حمایت کی درخواست کی جس پر شیخ رشید نے انکار کرتے ہوئے کہاکہ ان کی جدوجہد نواز شریف کے خلاف ہے وزیراعظم مستعفی ہوں تو کابینہ خودختم ہوجائے گی نواز شریف چوہدری نثار کے خلاف سازش کررہے ہیں اور اپنے آپ کو بچانے کیلئے نثار کو قربانی کابکرا بنانا چاہتے ہیں انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کرپشن کے خلاف سڑکو ں پر آئی تو تحریک میں شامل ہونے کا سوچوں گا۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات