آرمی چیف کی سعودی حکام سے ملاقاتیں

دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے ‘ نئے عزم اور علاقائی استحکام کیلئے مل کر کام کرنے پر اتفاق

اتوار 18 دسمبر 2016 21:00

راولپنڈی/ریاض (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 دسمبر2016ء) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی حکام سے ملاقاتیں کی ہیں جس میں پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے ‘ نئے عزم کے ساتھ کام کرنے اور علاقائی استحکام کے لئے مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سعودی فرمانروا شاہ سلیمان بن عبدالعزیز سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنمائوں کے درمیان باہمی تعلقات‘ سکیورٹی اور دیگر امورپر تبادلہ خیال کیا گیا ملاقات میں سعودی نائب ولی عہد اور وزیر خارجہ بھی موجود تھے۔

دونوں راہنمائوں کے درمیان ملاقات میں اتفاق کیا گیا کہ پاکستان اور سعودی عرب کے درمیان تاریخی برادرانہ تعلقات ہیں اور علاقائی استحکام کیلئے دونوں ممالک کا مرکزی کردار ہے۔

(جاری ہے)

ملاقات میں دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑ نے‘ نتہا پسندی اور دہشت گردی کے خلاف زیادہ قوت کے ساتھ کام کرنے دہشت گردی کے خلاف خلاف مل کر کام کرنے پر اتفاق کیا گیا۔ دونوں راہنمائوں نے اس بات پر بھی اتفاق کیا کہ خطے میں قیام امن کیلئے دونوں ممالک کا کردار اہم ہے اور مشترکہ کوششیں وقت کی ضرورت ہیں آرمی چیف نے کہاکہ سعودی عرب کی جغرافیائی سلامتی کے تحفظ کیلئے پر عزم ہیں آرمی چیف نے سعودی فورسز کے سربراہ عبدالرحمن بن صالح سے بھی ملاقات کی جس مین دفاعی امور اور خطے کی سکیورتی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

سعودی وزیر دفاع محمد بن سلیمان سے ملاقات میں دونوں راہنمائوں کے درمیان باہمی دلچسپی کے امور ‘ خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دیگر امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ (عابد شاہ)

متعلقہ عنوان :